ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تبصرے میں دلالی لفظ کا استعمال کرنے پر راہل کے خلاف ہتک عزت کی شکایت

تبصرے میں دلالی لفظ کا استعمال کرنے پر راہل کے خلاف ہتک عزت کی شکایت

Sun, 09 Oct 2016 12:56:48    S.O. News Service

چندولی،8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )یہاں کی ایک عدالت میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔یہ شکایت راہل کے اس تبصرے کو لے کر کی گئی ہے جس میں انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر اپنے بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے ’’دلالی‘‘ لفظ کا استعمال کیا تھا۔مقامی وکیل سدانند سنگھ نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تعزیرات ہند کی دفعہ 500(ہتک عزت )کے لئے سزا کے تحت درخواست دی ہے۔اس پر سماعت 25اکتوبر کو ہوگی۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف راہل کے تبصرے جس میں ’’دلالی‘‘لفظ کا استعمال کیا گیا ہے اس سے خود ان کے اور دیگر ہم وطنوں کو بے حد دکھ پہنچا ہے۔راہل نے کہا تھا کہ جنہوں نے ہندوستان کے لئے سرجیکل اسٹرائک کئے ہیں، ان کے خون کے پیچھے آپ(مودی)چھپے ہیں،ان کی دلالی کر رہے ہو،یہ بالکل غلط ہے۔سنگھ نے الزام لگایا کہ جس وقت فوجی ملک کی عزت کے لئے اپنی جان کی قربان دے رہے ہیں اس وقت ایسے لیڈر ایسی ناقص سیاست کر رہے ہیں اور متنازع تبصرے کر رہے ہیں۔شکایت میں سنگھ نے راہل کے تبصرے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ارادہ مودی کی مقبولیت کو نقصان پہنچانا ہے۔


Share: